وزیراعظم کی پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت

وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعظم نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زیر تربیت اہلکاروں کی جانوں کے تحفظ کےلیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کا پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ کے ہاسٹل میں موجود زیر تربیت کیڈٹس کی سیکورٹی اور تحفظ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ حملہ آوروں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ:پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشتگردوں کا حملہ،60 اہلکار شہید 111 زخمی

وزیر اعظم نے وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت کو ہدایت کہ انہیں صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیر اعظم حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا بھی کی۔

 

install suchtv android app on google app store