جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو ذمہ دار نوازشریف ہوں گے: عمران خان

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مستعفی نہ ہونے سے ملک میں بحران پیدا ہوا جب کہ جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو نوازشریف ذمہ دار ہوں گے۔

اسلام آباد میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیشنل پریس کلب کےعہدیداروں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فرد واحد پربحران آیا تو اس نے پورے ملک کو بحران کا شکارکردیا جب کہ وزیراعظم کے مستعفی نہ ہونے سے ملک میں بحران پیدا ہوا۔

اگر جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو نوازشریف ذمہ دار ہوں گے انہوں نے کہا کہ حکمران خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے کے بجائے جھوٹ بول رہے ہیں جب کہ وزیراعظم نے ایوان میں بھی سچ بولنے سے گریز کیا اور کئی جھوٹ بولے۔

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام میں مسلم لیگ (ن) کا احتساب انتہائی مشکل ہے اور اگر انصاف نہ ملا تو بھرپور انداز میں سڑکوں پرنکلنے کا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست تبدیل ہورہی ہے، پرویزرشید جیسے لوگ اب عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے کیوں کہ اب تو اسکول کے بچوں میں بھی شعور بیدار ہوگیا ہے۔

install suchtv android app on google app store