پاکستان کو ایف 16 کی فروخت پر بھارت نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا

پاکستان کو ایف 16 کی فروخت پر بھارت نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا فائل فوٹو

پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا سُن کر بھارت کے ہوش اڑ گئے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اقدام پر شدید مایوس ہوتے ہوئے امریکی سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کا سن کر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے فورا سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر لکھا کہ امریکا کے فیصلہ سے مایوس ہوئے۔

مزید پڑھیے: امریکانے پاکستان کو8ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کی منظوری دےدی

وکاس سوروپ کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق بھارت کو اس بات سے اختلاف ہے کہ پاکستان کوایف سولہ طیارے دینے سے انسداد دہشتگردی میں مدد ملے گی۔

بھارتی وزارت برائے خارجہ امورنے امریکی سفیررچرڈورما کوبھی طلب کرکے فیصلہ پر ناراضی کا اظہار کیا اور امریکی حکومت کے اس اقدام کوخطہ میں طاقت کے توازن کیلئے خطرناک قراردیا ہے۔

install suchtv android app on google app store