امریکانے پاکستان کو8ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کی منظوری دےدی

امریکانے پاکستان کو8ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کی منظوری دےدی سچ ٹی وی اسکرین گریب

امریکی کانگریس نے پاکستان کو ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

پنٹاگون کے مطابق، کانگریس نے جمعرات کے روز آٹھ ایف سولہ طیارے فروخت کی منظوری دیدی تھی۔

لڑاکا طیاروں کے ذریعے پاکستان کو سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

انہترکروڑ نوے لاکھ ڈالرز کے عوض آٹھ ایف سولہ سمیت ریڈار اوردیگر آلات پاکستان کو فروخت کئیے جارہے ہیں۔

طیارے اورعسکری سامان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیلئے معاون ثابت ہوگا۔

install suchtv android app on google app store