عمران خان کا شیرافضل مروت کیخلاف بڑا ایکشن، فوکل پرسنز کی فہرست سے بھی خارج

عمران خان اور شیرافضل مروت فائل فوٹو عمران خان اور شیرافضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو فوکل پرسنز کی فہرست سے خارج کرد دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو جیل میں ان سے ملاقات کرنے کے لیے نام دینے کی فہرست سے بھی نکال دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو اپنی سوشل میڈیا کی ٹیم سے بھی خارج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بانی چیئرمین کی جانب سے فیصلہ کور کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store