لندن میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے حق میں احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک پاکستانی خاتون زار و قطار رو پڑیں جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی خاتون احتجاجی مظاہرے میں روتے ہوئے گفتگو کر رہی ہیں۔
ایک مجرم اس قوم کا حکمران بنایا جا رہا ہے،
— PTI Azad Kashmir (@PTIAJK_Official) April 10, 2022
جو اس قوم کو بیکاری کہہ رہا ہے اس کو ہم کیسے اپنا حکمران مانیں۔#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/sdwx6ioXdY
خاتون نے کہا کہ ہمیں عمران خان واپس چاہیے، ہم بھکاری نہیں ہیں، وہ خود بھکاری ہیں جنہوں نے اربوں کی جائیدادیں بنالیں۔
خاتون نے سوال کیا کہ کیا اب ڈیزل ہمارا صدر بنے گے؟ ہمیں شرم آئے گی کہتے ہوئے کہ ڈیزل ہمارا صدر ہے۔