وزیراعظم نے اسلام آباد میں قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کررہے ہیں فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کررہے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔

ملک بھر میں آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم 11 جون تک جاری رہے گی، پولیو مہم 124 اضلاع میں ہوگی۔

وزرات صحت کے حکام کے مطابق پولیو مہم میں 2 لاکھ 23 ہزار فرنٹ لائن ورکرز حصہ لیں گے۔

مہم کے دوران پانچ سال تک کے3 کروڑ30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکی ویکسین پلائی جائےگی۔

مہم میں بلوچستان کے 33،خیبر پختونخوا کے 35 ،پنجاب کے 20 سندھ کے 30 جب کہ اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیرکے دو، دو اضلاع شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store