Logo
Print this page

پروگریسو سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کی کاوشیں

  • اپ ڈیٹ:
  • زمرہ کالم / بلاگ
ساجد حسین فائل فوٹو ساجد حسین

استور کی سرزمین بڑی ذرخیز ہے استور کا شاہکار نام نہ صرف پاکستان میں عیاں ہے بلکہ پوری دنیا میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ استور کی نوجوان نسل اب اس حد تک فعال بن گئی ہے کہ اپنے مسائل پہ نظر ثانی خود کر سکے اور بہتر سے بہتر مسائل کا حل ڈھونڈ نکالے۔

اسی طرح سرزمین استور میں ایک آرگنائزیشن کا قیام عمل میں آیا جو آج فعال اور زور و شور سے استور میں ہونے والی ناانصافیوں کی نظر ثانی کرتے ہوئے استور کی عوام کی آواز سے آواز ملا رہی ہے جس کو "پروگریسو سٹوڈنٹ آرگنائزیشن(P.S.O )" کے نام سے جانا جاتا ہے۔اس نمائندہ آرگنائزیشن کا قیام جولائی 2015 میں ہوا جسکی بنیاد گوریکوٹ کے مقام میں رکھی گئی جس میں نہ صرف گوریکوٹ سے تعلق رکھنے والے بلکہ پورے استور کے تمام تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اس میں بھر پور شرکت کر کے اس پر اپنا پورا حصہ ڈالنے کا عزم ظاہر کیا اور اس آرگنائزیشن کو فعال بنا کر آگے اسکی بہتر ترویج بھی کی۔
پروگریسو سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کا قیام کا مقصد استور کے تمام تر مسائل پر نظر ثانی کرنا اور اسکی نشاندہی کرتے ہوئے آگے کے تمام لائحہ عمل کو طے کرنا ہے۔ جس میں سرزمین استور میں تعلیم کو فوقیت دینا، اقربا پروری کی روک تھام، کرپٹ نظام کے خلاف آواز بلند کرنا، خاص کر استور میں ہونے تمام ہونے والی ناانصافیوں کو منظر عام پر لانا اور اس سے عوام کو آگاہ کر کے ہوشیار کرنا پی۔ ایس۔ او۔ کا ہمیشہ سے شعار رہا ہے اور نوجوانوں میں سیاسی و سماجی شعور کی بیداری ہی اس آرگنائزیشن کا اہم اور اولین مقصد ہے۔
پی۔ ایس۔ او۔ نے اپنی انتھک اور دن دگنی رات چوگنی محنت کے ساتھ ایک سال کے دورانیے میں ہی اپنی آرگنائزیشن کو پورے ڈسٹرکٹ میں مقبول کروائی اور اپنے منشور اور نظرے پر تاحال زور و شور سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

پی۔ ایس۔او۔ کا سب سے بڑا اور بنیادی مقصد استور میں تعلیم کی بہتر سے بہتر فراہمی اور صحت کے شعبوں کو مظبوط سے مظبوط بنانا ہے اور اس سے بڑھ کر اہم کارنامہ یہ ہے کہ استور سے باہر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی بہتر کریئر کونسلنگ کر کے انکو بہتر تعلیمی میدان مہیا کرنا اور انکے تعلیمی ایشوز کو بروئے کار لا کر انکو مختلف تعلیمی اداروں میں داخلوں کے بہتر مشورے اور انکو بہتر امداد کی فراہمی پی۔ ایس۔ او۔ کا بنیادی اور اہم کردار ادا ہوتا آرہا ہے جس سے استور کی نوجوان نسل مستفید ہو رہی ہے۔ آج استور میں سب سے اہم ضرورت تعلیم کی ہے تعلیم کا اس جدید ٹیکنولوجی کے دور میں بول بالا ہے اور آج کے اس جدید دور کی اہم ضرورت صرف تعلیم ہی ہے۔ تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے پی۔ ایس۔او۔ اپنی تمام تر خدمات سے نہ صرف استور کی رہنمائی کرتی ہے بلکہ پورے گلگت بلتستان کے تمام نوجوانوں کی آواز ہے۔
آج نوجوانوں کو ایک مکمل اور بہتر پلیٹ فارم کی فراہمی ہی پی۔ ایس۔ او۔ کی مرہون منت ہے۔ جس کی وجہ سے آج دھیرے دھیرے استور کے مسائل پر گفت و شنید ہو رہی ہے۔ استور کے بہتر مستقبل کے خواہاں اس نمائندہ آرگنائزیشن کی بہت کاوشیں ایسی ہیں جن پر پورے علاقے کو ناز ہے۔

پروگریسو سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کا منشور خاص تو استور کی سرزمین میں تعلیم کی بہتر فراہمی ہے مگر پی۔ ایس۔ او۔ دیگر اہم سرگرمیوں سے آگاہ رہ کر ان تمام مسائل پر نظر ثانی بھی کرتی ہے۔ پی۔ ایس۔ او۔ کے تمام کارکنان اپنی ان تھک محنت اور بہادرانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔
اج کے ان دنوں میں سب سے بڑا مطالبہ اس آرگنائزیشن کا یہ ہے کہ استور میں قراقرم انٹرنیشنل یورنیورسٹی کیمپس کا قیام ہے۔ ہر وقت اس مسئلے کو اٹھا کر یہ آرگنائزیشن ہمارے سیاستدانوں سے چینج چینج کر باور کراتی ہے کہ ہمیں صرف جھوٹے وعدوں کی حد تک رکھ کے نہ ورغلایا جائے بلکہ اس مسئلے کو عملی جامہ پہنا کر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔
یوں دیکھا جائے تو استور کافی وسیع و عریض ضلع ہے یہاں KIU کیمپس نہیں پوری یونیورسٹی کا قیام عمل میں آنا چاہیے اگر ہمارے سیاستدان علاقے کی اصلاح و بہتری چاہتے ہیں تو اس پر نظر ثانی کریں کیوں کہ ہمارے لئے یونیورسٹی کا قیام عمل میں لانا واجب ہے اس لیے کہ ہمارے طلباء و طالبات اپنے گھر بیٹھے تعلیم کی راہ میں گامزن ہوں۔ سیاستدانوں کی اولادیں تو بڑے بڑے اداروں میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں لیکن ایک غریب اور مڈل کلاس خاندان مالی طاقت نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم کی روشنی سے محروم رہتا ہے۔ سوچنے کا مقام یہ ہے کہ جھوٹ پہ مبنی اعلانات تو ہزاروں ہوتے ہیں لیکن عمل کیوں نہیں کیا جا رہا ہے؟ آخر یہ کونسی مٹی کے بنے ہوئے ہیں جو وعدوں کی آڑ میں عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں؟

استور میں آج میڈیکل کا سب سے بڑا فقدان ہے ہسپتال میں بہتر سہولیات کی عدم دستیابی سے عوام دربدر کی ٹھوکریں کھاتی نظر آتی ہے ڈاکٹر حضرات اپنے وقت کی پابندی نہیں کرتے اور علاقے کی عوام کے ساتھ مخلصانہ تعاون بھی نہیں کرتے جس سے بعض اوقات تو ڈاکٹروں کی عدم دلچسپی سے لوگ اپنے پیاروں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں امراء امیر تر ہوتے چلے جا رہے لیکن غربا غریب تر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔آج ہمارے استور کی زبوں حالی کا یہ المیہ ہے کہ ہم سیاست کے نشے میں چور ہو کے بہک گئے ہیں ہماری آواز سننے کی ایکٹنگ کرنے والے تو ہزاروں ملتے ہیں لیکن کوئی آواز کو آگے ایوانوں تک پہنچانےوالا کوئی نہیں ملتا۔

اسی حوالے سے پروگریسو سٹوڈنٹ آرگنائزیشن اپنی تمام تر سرگرمیوں سے استور میں ہونے والی تمام ناانصافیوں کا پردہ فاش کرکے اس پر بہتری لانے کے لئے ہمیشہ کوشاں ہے۔
یہ آرگنائزیشن نہ صرف تعلیم کے میدان میں سرگرم عمل ہے بلکہ پورے استور میں ہونے والی تمام خرافات و خرابیوں پر نظر ثانی کرکے اس کے مثبت نتائج حاصل کرنے کا ایک اہم کلیدی کردار ادا کرتی نظر آرہی ہے۔
مذید ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اسکی بہتر ترویج و نشونما ہو اور استور ترقی کی راہ میں گامزن کروانے والی یہ نمائیندہ آرگنائزیشن ہمیشہ شاد و آباد رہے۔ آمین ۔!

install suchtv android app on google app store
Urdu News - پاکستان اور دنیا بھر سے بریکنگ نیوز، کھیل، صحت، تفریح، تجارت اور ٹیکنالوجی کی تازہ ترین اردو خبریں
All Rights Reserved © SUCH TV 2023. SUCH TV is not responsible for the content of external sites.