عدنان الزرفی عراق کے نئے وزیراعظم نامزد ہو گئے

عدنان الزرفی فائل فوٹو عدنان الزرفی

عراقی صدر بارہم صالح نے ملک میں مہینوں طویل سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے عدنان الزرفی کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی صدر بارہم صالح نے نجف کے سابق گورنر عدنان الزرفی کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔

نامزدگی کے بعد 54 سالہ الزرفی کو 30 دن میں کابینہ تشکیل دے کر عراقی پارلیمنٹ سے منظوری لینا لازمی ہوگی۔

عراق کے نامزد وزیر اعظم عدنان الزرفی پارلیمنٹ میں سابق وزیراعظم حیدر العبادی کے النصر پارلیمانی اتحاد کی نمائندگی کررہے ہیں۔

الزرفی نگراں وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی جگہ لیں گے، جنہوں نے دسمبر میں حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہروں کے بعد اقتدار چھوڑ دیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کے خلاف مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ بدعنوان ہیں اور انہیں بنیادی سہولیات مہیا کرنے میں ناکام کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ 2 فروری کو سابق وزیر ٹیلی کمیونی کیشن محمد توفیق علاوی کو ملک کا وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ ایک ماہ کے بعد آئینی مدت کے دوران اپنی کابینہ تشکیل دینے میں ناکام رہے تھے جس کے بعد یہ ذم داری نئے وزیراعظم کو سونپی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store