سعودی سرحد کے قریب حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون کیسے مار گرایا؟ جانیے سب اس خبر میں

 امریکی ڈرون مار گرایا فائل فوٹو امریکی ڈرون مار گرایا

حوثی باغیوں نے پوری دنیا کو سر پرائز دے دیا، وہ کام کر دیا کہ جس کا امریکا کبھی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔

حوثی باغیوں نے یمن میں ایک امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق يمن کے حوثی باغيوں نے امريکی ساختہ ’اسکين ايگل‘ نامی بغير پائلٹ والے ايک ڈرون طيارہ سعودی عرب کی سرحد کے نزدیک مار گرانے کا دعویٰ کيا ہے۔ امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے حوثی باغیوں کے دعوے پر تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

حوثی باغیوں کے ترجمان نے امریکی ڈرون کو مار گرانے کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ يہ ڈرون ہمارے ٹھکانوں اور اسلحے سے متعلق معلومات جمع کر رہا تھا تاکہ سعودی سربراہی میں قائم فوجی عسکری اتحاد ہمارے خلاف بآسانی کارروائی کر سکے۔

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں کارروائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یمن سے سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر حملے کیے گئے جب کہ حال ہی میں حوثی باغیوں نے یمن کے وزیر دفاع پر بھی حملہ کیا تھا جس میں 2 فوجی مارے گئے تھے

install suchtv android app on google app store