بھارت سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے خواتین کے ساتھ حیوانیت کے کھیل سے پردہ اٹھا د یا

دنیا کو آئے دن دھمکیاں دینے والا بھارت اکیسویں صدی میں بھی خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گیا۔ بھارت کے اپنی ہی نمایاں شخصیات نے بھارت کے گھناؤنے چہرے سے پردہ اٹھا دیا۔

بمبئی ہائی کورٹ کے جسٹس درھم دھکری اور بھارتی ڈینگرے کہتے ہیں بھارت دنیا میں خواتین سے زیادتی کے حوالے سے بدنام ہے اور دنیا اس کا رخ کرنے سے ڈرتی ہے۔

بھارتی لکھاری اندورتی رائے کا کہنا ہے کہ خواتین سے زیادتی نے معاشرے کا چہرہ سیا کر دیا ہے اور انتہا پسند ہندووں اور پنا گزینوں میں تقسیم کر کے رکھ دیا ہے۔

ایک اور نمایاں لکھاری برکھا دت نے واشنگٹن پوسٹ میں لکھا کہ مودی سرکار، سرکاری حکام، صحافی، اداکار سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی کی بڑی شخصیات پر خواتین کو ہراساں کرنے کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی خواتین کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت خواتین کے لحاظ سے خطرناک ترین ملک بن چکا ہے۔ گھروں میں کام کرنے والی خواتین ہوں یا دفاتر میں ، فلم انڈستری کی مشہور خواتین اداکاریں ہوں یا لکھنے کی فیلڈ سے تعلق رکھنے والی ۔ سب کے ساتھ ہراساں کرنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store