اٹلی: روم زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 5.5 ریکارڈ

اٹلی: روم زلزلے سے لرز اٹھا اٹلی: روم زلزلے سے لرز اٹھا

اٹلی کے شہر روم میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شہر روم میں شدید زلزلہ آیا ، امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔

سینٹ پیٹرزبرگ سکوائر کے ایک رہائشی کے مطابق زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس سے عمارتیں لرزنا شروع ہو گئیں، زلزلے کی شدت کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ اپنے اپارٹمنٹس چھوڑ کر باہر نکل آئے، زلزلے کے باعث کسی عمارت کے منہدم ہونے یا کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ چند ماہ پہلے اٹلی میں آنے والے زلزلے کے باعث سیکنڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store