ڈونلڈ ٹرمپ کا واک آف فیم ستارہ پاش پاش کر دیا گیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا واک آف فیم ستارہ ڈونلڈ ٹرمپ کا واک آف فیم ستارہ

ہالی ووڈ میں بنایا گیا امریکہ کے بد زبان صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کا واک آف فیم ہتھوڑے سے مار کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا، جس کے بعد لاس اینجیلیس کی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایک شخص نے رات کے اندھیرے میں ہالی وڈ کے واک آف فیم میں امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ستارہ ہتھوڑے سے مار کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا، حملہ آور شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس ستارے کی نیلامی کرنا چاہتا ہے ، ٹرمپ کا یہ ستارہ 2007 میں نصب کیا گیا تھا۔

تاہم یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اسے نقصان پہنچایا گیا ہے، اس سے قبل اس ستارے کے گرد ایک چھوٹی سی دیوار تعمیر کی گئی تھی۔ یہ ٹرمپ کے اس منصوبے کے خلاف احتجاج تھا کہ وہ میکسیکو اور امریکہ کے درمیان دیوار کھڑی کرنا چاہتے ہیں۔ لاس اینجلس پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں اب دو ہفتے سے کم وقت رہ گیا ہے اور رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق رپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنی حریف ہلیری کلنٹن سے خاصے پیچھے ہیں۔

install suchtv android app on google app store