دمشق: امریکہ ، فرانس کے فضائی حملے،140 عام شہری جاں بحق ، متعدد زخمی

دمشق: امریکہ ، فرانس کے  فضائی حملے،140 عام شہری  جاں بحق  ، متعدد زخمی دمشق: امریکہ ، فرانس کے فضائی حملے،140 عام شہری جاں بحق ، متعدد زخمی

شام کے شمالی مغربی  صوبہ الیپو  کے شہر  تخان الکبرا میں  گزشتہ دو دنوں کے دوران  امریکہ اور فرانس کے  فضائی حملوں میں ایک سو چالیس سے زائد عام شہری  جاں بحق  جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

شامی وزارت خارجہ کے مطابق فرانس کے جنگی جہازوں نے صوبہ الیپو میں تخان الکبرا کے علاقے میں بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک سو بیس سے زائد شہری ہلاک ہو گئے۔ وزارت خارجہ کےمطابق اس سے ایک دن پہلے مان بیجی میں امریکی فضائی حملے میں بیس عام شہری بھی ہلاک ہو چکے تھے۔

شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں سلامتی کونسل سے ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے خط میں امریکی اتحاد کی جانب سے دہشت گردوں کے بجائے معصوم شہریوں اور املاک پر غیر قانونی فضائی حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔ شام نے زور دے کر کہا ہے کہ جو بھی دہشت گردوں کے ساتھ جنگ لڑنا چاہتا ہے ان کو شام کی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہئے تاکہ عام شہریوں کا نقصان نہ ہو ۔

install suchtv android app on google app store