امریکی بزنس مین ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد

ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کو رپبلکن پارٹی نے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے باضابطہ طور پر اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں جاری رپبلکن کنونشن میں ووٹنگ کے دوران ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی حمایت کے اعلان کے بعد ٹرمپ کو بارہ سوسینتیس سے زیادہ مندوبین کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

ایوانِ نمائندگان کے سپیکر پال رائن نے رپبلکن پارٹی کی جانب سے باضابطہ طور پر صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کا اعلان کیا۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں جاری رپبلکن کنونشن میں ووٹنگ کے دوران ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی حمایت کے اعلان کے بعد ٹرمپ کو بارہ سوسینتیس سے زیادہ مندوبین کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

ایوانِ نمائندگان کے سپیکر پال رائن نے رپبلکن پارٹی کی جانب سے باضابطہ طور پر صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کا اعلان کیا۔

ٹرمپ نے ٹویٹ میں کہا کہ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، میں سخت محنت کروں گا اور آپ کو مایوس نہیں ہونے دوں گا۔ سب سے پہلے امریکہ!!

حریف ہلیری کلنٹن کی طرف سے نے اس خبر پر فوری ردِعمل دکھاتے ہوئے ٹویٹ کیا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ابھی ابھی رپبلکن امیدوار بنے ہیں، ابھی ہمارے ساتھ شامل ہو کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ کبھی بھی (وائٹ ہاؤس کے) اوول آفس میں قدم نہ رکھ پائیں۔

توقع ہے کہ ہلیری کلنٹن کی باضابطہ صدارتی نامزدگی کا اعلان اگلے ہفتے فلیڈیلفیا میں ہونے والے ڈیموکریٹک کنونشن میں کیا جائے گا۔

 

 

install suchtv android app on google app store