امریکہ کی جانب سے میزائل سسٹم کی تنصیب پر شمالی کوریا کی جوابی کارروائی کی دھمکی

امریکہ کی جانب سے میزائل سسٹم کی تنصیب پر شمالی کوریا کی جوابی کارروائی کی دھمکی فائل فوٹو اے ایف پی

امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے میزائل کے جدید دفا‏عی نظام کی تعیناتی پر رضامندی کے بعد شمالی کوریا نے دفاعی بظام کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی ہے جس کے بعد جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی دھمکی کو جنگ کا کھلا اعلان قرار دیا ہے۔

امریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جوہری سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور اس پر جوابی کارروائی کے لیئےمیزائل کے جدید دفا‏عی نظام کی تعیناتی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

امریکہ اور جوبی کوریا کا کہنا ہے کہ ٹرمینل ہائی الٹی چیوڈ ایریا ڈیفنس، تھاڈ نظام صرف پیانگ یانگ کی جانب سے خطرے کے جواب کے لیے ہوگا۔ دونوں ممالک کی اس رضا مندی کے بعد شمالی کوریا نے اس میزائل ڈیفنس سسٹم کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

شمالی کوریا کے آرٹلری بیورو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی جنوبی کوریا میں تھاڈ نظام کی تعیناتی کے مقام کا پتہ چلے گا۔ اس کا جواب دیا جائے گا، او راس کے لیئے بے رحم جوابی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر تھاڈ نظام نصب کرنا ضروری ہے کیونکہ اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیوں کے باوجود پیانگ یانگ نے کئی میزائل کے تجربے کیے اور جنوری میں چوتھا جوہری تجربہ بھی کیا، جبکہ چین او ر روس نظام کی مخالفت کرتے ہیں۔

چین اور روس کا کہنا ہے کہ یہ علاقے میں امریکہ کی عسکری موجودگی کو مستحکم کرنے کے لیے ہے۔

install suchtv android app on google app store