شمالی کوریا کا آبدوز سے بلیسٹک میزائل فائر کرنے کا تجربہ

 شمالی کوریا فائل فوٹو شمالی کوریا

جنوبی کوریا نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے آبدوز سے بلیسٹک میزائل فائر کرنے کا تجربہ کیا ہے، جبکہ جنوبی کوریا نے میزائل تجربے کی شدید الفاظات میں مذمت بھی کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے آبدوز سے بلیسٹک میزائل فائر کرنے کا تجربہ کیا ہے تاہم حکام کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے بلیسٹک میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کی سیکیورٹی کے لئے خطرناک قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس اپریل میں بھی شمالی کوریا نے آبدوز سے بلیسٹک میزائل فائر کرنے کا تجربہ کیا تھا جسے شمالی کوریا کے رہنما کم جان ان نے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب ہم جب چاہیں جنوبی کوریا اور امریکا کو نشانہ بنا سکتے ہیں جس کے بعد امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کے راہنما پر پابندیاں بھی عائد کر دی گئی تھیں۔

install suchtv android app on google app store