صدر اوباما نے سرکاری طور پر ہیلری کی حمایت کر دی

امریکی صدر باراک اوباما فائل فوٹو امریکی صدر باراک اوباما

امریکی صدر باراک اوباما نے صدارتی دوڑ میں شامل ڈیمو کریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کو پارٹی کی صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے سرکاری سطح پر حمایت کر دی ہے۔

امریکی صدر باراک اورباما نے ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز سے ملاقات کی جس کے بعد سامنے آنے والے ان کے بیان میں انہوں نے ہیلری کلنٹن کی سرکاری طور پر حمایت کی ہے۔

صدر اوباما کا بیان ہلیری کلنٹن نے ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ صدارت سنجیدہ کام ہے۔

صدر اوباما نے ہیلری کلنٹن سے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ کام کتنا مشکل ہےیہی وجہ ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہیلری نے اس میں کمال کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔

ہلیری کلنٹن نے اپنی ٹوئٹ میں صدر اوباما کے بیان کا خیرمقدم بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ آپ کا ساتھ میرے لیے اعزاز ہے۔

install suchtv android app on google app store