بھارت میں اسکول پرنسپل کو فلسطین کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا

 مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی کا نیا واقعہ فائل فوٹو مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی کا نیا واقعہ

بھارت میں اسکول پرنسپل کو فلسطین کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا، سکول انتظامیہ نے ملازمت سے فارغ کردیا

ممبئی کے معروف اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کی حمایت اور مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی کا نیا واقعہ پیش آیا ہے،

اسکول انتظامیہ نے اپنی پروین شیخ نامی پرنسپل کو ملازمت سے یہ کہتے ہوئے برطرف کر دیا کہ انہوں نے مسئلہ فلسطین اور حماس اور اسرائیل کے جاری حالیہ تنازع کے دوران فلسطین کی حمایت کردہ پوسٹ لائک کی ہے،

پروین شیخ اس اسکول سے گزشتہ بارہ برس سے وابستہ تھیں جبکہ سات برس سے پرنسپل کے عہدے پر فائز تھیں

install suchtv android app on google app store