امریکی شہر بالٹی مور میں بحری جہاز پُل سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل

امریکی شہر بالٹی مور میں بحری جہاز پُل سے ٹکرا گیا اسکرین گریب امریکی شہر بالٹی مور میں بحری جہاز پُل سے ٹکرا گیا

امریکی شہر بالٹی مور میں بحری جہاز کا پُل سے ٹکرانے کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے مشہور پل سے کارگو شپ ٹکرانے کے باعث پل زوردار دھماکے سے ٹوٹ گیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دیوہیکل برج گرنے سے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے، فرانسس اسکاٹکی برج سے سنگاپور کا بحری جہاز ٹکرایا تھا۔

کارگو شپ کے ٹکرانے سے پل کا بڑا حصہ ٹوٹ کر دریا میں جاگرا جبکہ مال بردار بحری جہاز میں بھی آگ لگ گئی۔ اور کارگو شپ دریا میں ڈوب گیا۔

پل ٹوٹنے سے اس پر رواں دواں والی کچھ گاڑیاں بھی دریا میں جا گریں، حادثے کے بعد دونوں طرف سے پل کی تمام لائنز بند کردی گئی ہیں اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پل ٹوٹنے سے سات افراد بھی دریا میں گرے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store