تائیوان کے گرد چینی فوج کے گشت میں اضافہ

تائیوان کے گرد چینی فوج کے گشت میں اضافہ فائل فوٹو تائیوان کے گرد چینی فوج کے گشت میں اضافہ

دو چینی شہریوں کی ہلاکت اور پھر کشیدگی میں اضافے کے بعد چین نے تائیوان کے زیر کنٹرول جزیروں کے قریب گشت میں اضافہ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 14 فروری کو چینی کشتی میں 4 افراد سوار تھے، اس دوران کشتی کنمین جزائر کے قریب تائیوان کے ساحلی محافظوں کے تعاقب کے دوران الٹ گئی۔

کشتی میں سوار چاروں افراد کو پانی میں ڈوب گئے، ریسکیو آپریشن کے دوران دو افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 2 ہلاک ہوگئے تھے۔

چینی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس علاقے میں اپنی فوجی نقل و حرکت میں اضافہ کررہے ہیں۔

چینی ساحلی محافظوں کے ترجمان گان یو نے ایک بیان میں کہا کہ گشت کا مقصد ’ماہی گیروں کی جانوں کی حفاظت کرنا ہے۔‘

چین نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تائیوان پر زور دیا ہے کہ وہ کشتی کے عملے کے دو زندہ بچ جانے والے ارکان کو رہا کرے، جنہیں حراست میں لیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store