امریکی فوجی طیارہ جاپان میں سمندر کے قریب گر کر تباہ

امریکی فوجی طیارہ فائل فوٹو امریکی فوجی طیارہ

جاپان میں یاکوشیما جزیرے کے قریب امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی طیارہ جنوبی جاپان میں یاکوشیما جزیرے کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوا جبکہ طیارے میں آٹھ امریکی فوجی سوار تھے۔

جاپانی حکام کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق رات دو بج کر چالیس منٹ پر ریڈار سے غائب ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے میں موجود افراد کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا جبکہ حادثہ کیسے پیش آیا اس کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔

install suchtv android app on google app store