نائجیریا: باراتیوں کی کشتی اُلٹنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک

نائجیریا: کشتی اُلٹنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک فائل فوٹو نائجیریا: کشتی اُلٹنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک

افریقی ملک نائجیریا میں باراتیوں کی کشتی الٹنے سے 100 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی نائیجیریا میں مقامی افراد کشتی میں سوار ہوکر شادی سے واپس آرہے تھے کہ دوران سفر کشتی حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ حادثہ ریاست کوارا میں دریائے نائجر میں پیش آیا، متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا جس کا علم گھنٹوں بعد ہوا، لہٰذا متاثرین کو بروقت نہیں بچایا جاسکا۔ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

 

install suchtv android app on google app store