عرب چین تجارتی کانفرنس کے پہلے روز 10 ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط

عرب چین تجارتی کانفرنس کے پہلے روز 10 ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط فوٹو: عرب میڈیا عرب چین تجارتی کانفرنس کے پہلے روز 10 ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط

سعودی دارالحکومت ریاض میں اتوار کو ’عرب، چین تجارتی کانفرنس‘ کے پہلے دن 37.5 ارب ریال (دس ارب ڈالر) مالیت کے 30 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا روپرٹس کے مطابق ٹیکنالوجی، تجدد پذیر توانائی کے وسائل، زراعت، معدنیات، رئیل اسٹیٹ، سیاحت، سپلائی چین اور صحت نگہداشت کے شعبوں میں معاہدے ہوئے ہیں۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری کے مطابق سعودی حکومت نے متعدد چینی اداروں کے ساتھ پراجیکٹس کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جن میں آٹو موٹیو ریسرچ، ڈیولپمنٹ، مینوفیکچرنگ، سیلز، سیاحت اور دیگر ایپس کی ترقی کے علاوہ مملکت میں ریل ویگنوں اور وہیلز کی تیاری کے مشترکہ منصوبے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرزمیں بھی کئی معاہدے ہوئے ہیں۔ 5.6 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے معاہدے سعودی وزارت سرمایہ کاری اور چینی کمپنی کے درمیان ہوئے ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ’ مجھے حیرت نہیں ہوگی اگر آپ جلد ہی سعودی، چینی سرمایہ کاری کے بارے میں مزید اعلانات سنیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ’ سعودی عرب مسابقت کے بجائے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے ساتھ تعاون چاہتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ’ دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے کیونکہ مملکت وژن 2030 کے تحت مسلسل ترقی کررہی ہے جبکہ چین اپنے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر عمل کررہا ہے‘۔

 

install suchtv android app on google app store