ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج، حکومت کا پابندیوں سے متعلق اہم بیان جاری

ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج فائل فوٹو ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج

کینیڈا میں ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت نے پابندیوں سے متعلق اہم بیان جاری کردیا ہے۔

کینیڈا سے امریکا جانے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے لازمی کورونا ویکسین کے قانون کے خلاف گزشتہ ماہ کے آخر میں شروع والے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے دارالحکومت اوٹاوا میں معمولات زندگی انتہائی متاثر ہیں۔

صورتحال کے مدنظر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے صوبائی رہنماؤں سے گزشتہ روز مشاورت کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا، جس پر ٹروڈ کی حکومت پر کڑی تنقید کی جارہی تھی، اوٹاوا پولیس چیف تنقیدپرعہدے سےمستعفی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اوٹاوا پولیس چیف کے عہدے سے مستعفی ہونے پر حکومت نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کی اور کینیڈا کی سرحد پر کرونا سے متعلق نافذ پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

یاد رہے کہ دس روز قبل کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کووڈ ویکسین کے خلاف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آ گئے تھے، کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے میئر نے کووڈ 19 کی بندشوں کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کے مد نظر شہر میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store