افغانستان میں طالبان حکومت کا اولین انسداد پولیو مہم کے آغاز کا فیصلہ

 طالبان حکومت کا اولین انسداد پولیو مہم کے آغاز کا فیصلہ فائل فوٹو طالبان حکومت کا اولین انسداد پولیو مہم کے آغاز کا فیصلہ

افغانستان میں بننے والی نئی طالبان حکومت نے ملک میں اولین انسداد پولیو مہم کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، پہلی قومی انسداد پولیو مہم 8 نومبر سے شروع ہوگی۔

افغانستان نے پاکستان کو انسداد پولیو مہم چلانے بارے آگاہ کر دیا۔ افغانستان میں پہلی قومی انسداد پولیو مہم 8 نومبر سے شروع ہو گی۔ موجودہ افغان حکومت کی جانب سے منعقدہ پہلی انسداد پولیو مہم ہوگی۔

افغانستان میں انسدادپولیومہم میں 5سال عمر تک کے بچوں کی ویکسینیشن ہوگی۔ افغان وزیرصحت نے صوبوں اور پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے نام مراسلہ بھی جاری کردیا۔

افغان وزیر صحت نے پہلی انسداد پولیو مہم کی بھرپور تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔ وزیر ڈاکٹر قلندر عباد کا کہنا ہے کہ صوبے انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں، شہری پولیو مہم کی کامیابی کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں، شہری تعاون کے بغیر پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔

دوسری جانب ذرایع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں رواں سال ایک، ایک پولیو کیس سامنے آیا، پاکستان اور افغانستان ماضی میں بیک وقت انسداد پولیو مہم چلاتے رہے ہیں، پاک افغان قریبی رابطوں اور تعاون سے پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی، پاکستان اور افغانستان دنیا میں پولیو وائرس سے متاثرہ آخری دو ممالک ہیں۔

پاک افغان مشترکہ اقدامات اور بیک وقت مہم سے پولیو کا جلد خاتمہ یقینی ہے۔

install suchtv android app on google app store