سعودی عرب کا وژن 2030، 500 ملین ریال کے معاہدے پر دستخط

سعودی عرب کا وژن 2030، 500 ملین ریال کے معاہدے پر دستخط فائل فوٹو سعودی عرب کا وژن 2030، 500 ملین ریال کے معاہدے پر دستخط

سعودی عرب نے وژن 2030 کے تحت مملکت میں تفریحی شعبے کی ترقی اور اسے پروان چڑھانے کے لیے 500 ملین ریال کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) اور سوشل ڈیولپمنٹ بینک (ایس ڈی بی) کے درمیان طے پایا ہے، فریقین نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کردیے جس کے تحت نرم شرائط پر 500 ملین ریال فراہم کیے جائیں گے جو تفریحی شعبے پر خرچ ہوں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں تفریحی شعبے کی ترقی اور استحکام میں معاونت کے لیے یہ فنڈ معیاری مواقع فراہم کرے گا۔ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے صدر دفتر ریاض میں سی ای او فیصل بافرط اور سوشل ڈیولپمنٹ بینک کے سی ای اوابراہیم بن حماد الراشد نے معاہدے پر دستخط کیے۔

فریقین اس شعبے میں اپنی اپنی معاونت فراہم کریں گے، معاہدے کے تحت 50 منصوبوں پر کام ہوگا۔

سعودی عرب میں سوشل ڈیولپمنٹ بینک کے مقاصد میں سعودی نوجوانوں کے لیے تفریحی شعبے میں مختلف منصوبے بنانا اور نوجوانوں کو اس شعبے کا اہل بنانا بھی ہیں۔

install suchtv android app on google app store