واٹس ایپ گولڈ ورژن

واٹس ایپ فائل فوٹو واٹس ایپ

واٹس ایپ صارفین کو بے وقوف بنانے اور اُن کی خفیہ معلومات تباہ کرنے کے لیے ہیکرز کی جانب سے ’’واٹس ایپ گولڈ ‘‘حاصل کرنے کے جعلی میسج بھیجنے کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔

اگر آپ کو اس قسم کا میسج موصول ہو تو اُس میسج کو نظر انداز کردیں ورنہ آپ کا واٹس ایپ ہیک ہوسکتا ہے۔

اس میسج کے ذریعے صارف کو پیغام دیا جاتا ہے کہ واٹس ایپ کا گولڈن ورژن لیک ہوچکا ہے اور آپ اسے بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں ساتھ یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اس نئے ورژن میں ویڈیو کالنگ، مفت کالنگ۔

ایک ساتھ سینکڑوں تصاویر بھیجنے اور کسی بھی میسج کو حدف کرنے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

صارفین کو متاثر کرنے کے لیے یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ ’’ کمپنی کی جانب سے یہ خصوصی فیچرز صرف معروف شخصیات کے لیے تیار کیا گیا ہے مگر آپ اسے فوراً حاصل کرلیں تاکہ نئے واٹس ایپ کو بھرپور انداز میں استعمال کرسکیں۔

صرف یہی نہیں اگر آپ کوئی اس طرح کی کوئی بھی غیرقانونی سروس سافٹ وئیر استعمال کررہے ہیں تو واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے آپ کے مزید استعمال پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

یاد رکھیں واٹس ایپ پلس حاصل کرنے کا مسیج ماضی کے ملیویئر(وائرس) کی طرح صرف صرف دھوکہ ہے، اگر واٹس ایپ کے ورژن میں کوئی آفیشل تبدیلی کی جائے گی تو یہ آپ کے پاس خود بہ خود اپ ڈیٹ ہوجائے گی، کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے واٹس ایپ اسٹور یا آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کریں۔

اگر آپ واٹس ایپ گولڈن اپنے موبائل میں انسٹال کرچکے ہیں تو اسے فورا ختم کردیں تاکہ آپ کی پرائیوسی اور فون محفوظ رہے۔

install suchtv android app on google app store