آگ کے شعلوں میں پھنسے افراد کی نشاندہی کرنے والا ماسک تیار

تھرمل ماسک تھرمل ماسک

آگ کے شعلوں میں لپٹی یا پھر آسمان سے باتیں کرتے بادلوں میں ڈھکی عمارت ہو وہاں پھنسے لوگوں کو نکالنا فائر فائٹرز کے حوصلے اور ہمت کا کام ہوتا ہے جب وہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر انہیں بچا لیتے ہیں تاہم کچھ لوگ نظرنہ آنے کی وجہ سے بدقسمت رہ جاتے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیوں کہ ایک ایسا ماسک تیار کرلیا گیا ہے جو آگ کے بلند ہوتے شعلوں اور دھویں کے بادلوں کے پیچھے پھنسے لوگوں کی نشان دہی کرے گا۔

امریکا میں تیار کیے جانے والے ان ماسک کو ’’تھرمل ماسک‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں لگا انٹیلی جنس سسٹم ان ماسک تھرمل فائر فائٹر کو ریئل ٹائم میں متاثرہ فرد کی لوکیشن کے بارے میں آگاہ کرے گا اور وہ اسے آگ کے بلند شعلوں میں تلاش کرکے نکال سکے گا۔

کمپنی نے اس ماسک کےلیے انتہائی کم وزن یعنی 8.5 اونس کا کیمرا استعمال کیا ہے جو تصویر کو براہ راست ماسک پر ظاہر کرتا ہے جب کہ یہ تھرمل امیجزنو فریم فی سیکنڈ سے ماسک پر بنتے ہیں جس سے فائر فائٹر کو بآسانی لوکیشن معلوم ہوجاتی ہے، جب آگ بہت بڑھی ہو یا دھواں زیادہ ہوتو اس کمیرے کی دیکھنے کی طاقت کام کو آسان بنا دیتی ہے اور فائٹرز اپنا کام بھی انجام دیتا رہتا ہے۔

کمپنی کے انجیئنرز کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس کی بدولت جان بچانے کا کام مزید تیز ہو سکے گا اور فائرفائٹرز خطرناک آگ میں بھی زیادہ رقبہ کور کر سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store