سام سنگ نے اپنی اے سیریز کے دو نئے ماڈلز فون متعارف کرا دئیے

سام سنگ نے اپنی اے سیریز کے دو نئے ماڈلز فون متعارف کرا دئیے فائل فوٹو سام سنگ نے اپنی اے سیریز کے دو نئے ماڈلز فون متعارف کرا دئیے

معروف سیلولر فون کمپنی ’سام سنگ‘ نے اپنی اے سیریز کے دو نئے ماڈلز فون متعارف کرا دیے جنہیں میموری کے حوالے سے معیاری فونز قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی اسمارٹ فون بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی ’سام سنگ‘ نے خاموشی سے اے سیریز کے دو بجٹ فونز ’سام سنگ: گلیکسی اے 05‘ اور ’سام سنگ: گلیکسی اے 05 ایس‘متعارف کرادیے ہیں۔ مذکورہ فونز کو 7۔6 انچ اسکرینز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

گلیکسی اے 05
کمپنی نے اس فون کے بیک پر دو کیمرے دیے ہیں جن میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل ہے۔فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اسے اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا گیا ہے۔گلیکسی اے 05 کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 25 واٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز بھی دیے گئے ہیں اور اسے مختلف رنگوں اور 6 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔کمپنی نے اس فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم امکان ہے کہ اسے پاکستان میں 40 سے 42 ہزار روپے کی قیمت کے درمیان پیش کیا جائے گا۔

گلیکسی اے 05 ایس
فون نے اپنے اس بہترین فون کے بیک پر تین جب کہ ایک 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا کے ساتھ پیش کیا ہے۔گلیکسی اے 05 ایس کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 جب کہ باقی دونوں کیمرے ترتیب وار دو دو میگا پکسل کے ہیں۔اس فون کو بھی 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 25 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں بھی اینڈرائیڈ 13 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔اس فون میں بھی فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز بھی دیے گئے ہیں اور اسے بھی 6 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت کا بھی اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ پاکستان میں اسے 48 ہزار روپے تک کی قیمت میں پیش کیا جائے گا۔ابتدائی طور پر دونوں فونز کو کمپنی نے صرف ملائیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے اور انہیں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں آئندہ ماہ اکتوبر تک پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ اگست میں سام سنگ’ نے اپنی فولڈ ایبل سیریز کے نئے ماڈلز ‘گلیکسی زی فولڈ فائیو’ اور ‘زی فلپ فائیو’ متعارف کرائے تھے۔

install suchtv android app on google app store