انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی کیلئے قومی ٹیم پر مشاورت شروع

انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی کیلئے قومی ٹیم پر مشاورت شروع فائل فوٹو انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی کیلئے قومی ٹیم پر مشاورت شروع

عماد بٹ کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو زیر غور نہ لانے کا فیصلہ

انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم پر مشاورت شروع کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹی 20 ٹیم کا اعلان انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے کے بعد کیا جائے گا ۔ واحد ٹی 20 میں آل رائونڈر عماد بٹ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 ٹیم کے لیے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو زیر غور نہیں لایا جائے گا ۔

دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے پرکھے جائیں گے جبکہ سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی کو فارم دکھانے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی ۔

install suchtv android app on google app store