پاکستانی امیرترین کرکٹرز میں محمد حفیظ سرفہرست

محمد حفیظ محمد حفیظ

محمد حفیظ پاکستان کے گزشتہ سال کے امیر ترین کرکٹر رہے جبکہ امیری کی اس فہرست میں جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کو ارسال کی ہے، سرفراز اپنی آمدن کے حساب سے دوسرے نمبر پر اور اظہر علی تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹرز کی گزشتہ سال کی آمدنی کی رپورٹ وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کو ارسال کردی۔محمد حفیظ 3 کروڑ 92 لاکھ روپے کماکر پاکستان کے امیر ترین کرکٹر رہے۔

ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد کی پانچوں انگلیاں گھی اور سر کڑاہی میں ہیں، انھوں نے گزشتہ سال 3 کروڑ 36 لاکھ روپے کمائے۔ اظہر علی نے 3 کروڑ جب کہ وہاب ریاض نے 2 کروڑ 91 لاکھ روپے کمائے.

احمد شہزاد 2کروڑ 80 لاکھ، شعیب ملک 2کروڑ 60 لاکھ اور یاسر شاہ 2 کروڑ 74 لاکھ کماکر گزشتہ سال کے امیر ترین کرکٹرز میں شامل رہے۔

مصباح الحق اور یونس خان نے 2 کروڑ 47 لاکھ جب کہ اسد شفیق اور شاہد آفریدی کی آمدنی 2کروڑ کے قریب رہی۔

install suchtv android app on google app store