چیمپینز لیگ: ریال میڈریڈ 11 بار فاتح

رسٹینو رنالڈو رائٹرز رسٹینو رنالڈو

چیمپنز لیگ کے فائنل میں رلان میڈریڈ نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو پینلٹی ککس پر شکست دیتے ہوئے 11ویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اٹلی کے شہر میلان کے سین سیرو اسٹیڈیم میں کلب فٹبال کے سب سے بڑے مقابلے چیمپنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈریڈ اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے درمیان مقابلہ تھا۔

یورپی ملک اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ کے ہی دو کلب میڈریڈ اور ایٹلیٹکو میڈرڈ میلان کے سین سیرو اسٹیڈیم مد مقابل ہوئے۔

 

ریال میڈریڈ نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے پینلٹی ککس پر مقابلہ جیت کر ریکارڈ گیارویں بار یوروپین فٹبال کی سب سے قیمتی ٹرافی چیمپینز لیگ ٹرافی اپنے نام کی۔

مقررہ وقت میں دونوں ٹیمز نے 1-1 گول کر رکھا تھا، جب اضافی وقت دیا گیا تو اس پر بھی بات نہیں بنی اور کوئی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی، جس کے بعد پینلٹی ککس سے ہی فاتح کا فیصلہ ہوا۔

ریال میڈریڈ کی جیت کے ساتھ ہی اٹلی کے شہر میلان کے علاوہ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں موجود ان کے حامیوں نے سڑکوں کا رخ کرتے ہوئے پوری رات جشن منایا۔

ریال میڈریڈ کے حامی اپنے کلب کی شاندار جیت پر بہت خوش دکھائی دیئے جبکہ ٹیم کے حق میں نعرے لگانے کے علاوہ آتش بازی اور رقص کے ذریعے اپنی خوشی کا والہانہ اظہار کیا۔

چیمپیز لیگ کا فائنل اپنے نام کرنے کے بعد ریال میڈریڈ لیگ کی کامیاب ترین ٹیم بن گئی ہے، جس نے عالمی شہرت یافتہ زین الدین زیڈان کے دور میں ایک اور تاریخی کامیابی اپنے نام کی ہے۔

install suchtv android app on google app store