عامر سینئر ہیں ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا: حارث رؤف

حارث رؤف، محمد عامر فائل فوٹو حارث رؤف، محمد عامر

قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ پیسر محمد عامر سینئر ہیں ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

لاہور میں میڈیا سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا ہے کہ عامر سینئر ہیں، ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا، بولرز میں مقابلے کی فضا ہو تو ٹیم کا فائدہ ہوتا ہے۔

حارث رؤف نے مزید کہا کہ کوئی حسد نہیں، بولرز ایک، دوسرے سے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں تو یہ بات ٹیم کے مفاد میں ہی جاتی ہے، کوشش کریں گے کہ ایک یونٹ کے طور پر گزشتہ ورلڈکپ کی غلطیاں نہ دہرائیں۔

پیسر نے کہا کہ ویرات کوہلی بڑا بیٹر ہے، تعریف کرنے پر بھارتی بیٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ورلڈ کپ میں صرف کوہلی نہیں ہر کھلاڑی کو جلد آؤٹ کرنا ہدف ہوگا، ہماری نگاہیں ٹرافی پر مرکوز ہیں۔

install suchtv android app on google app store