ٹی 20 ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے متعلق اہم پیشگوئی

سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی فائل فوٹو سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی

سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جس کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یوراج سنگھ کو ایمبیسڈر نامزد کیا ہے۔

مایہ ناز بلے باز یوراج سنگھ 2007 میں پاکستان کیخلاف پہلا ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم میں بھی شامل تھے۔

آئی سی سی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کے سیشن میں یوراج سنگھ نے کہا کہ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں 20 کوالیفائنگ ٹیموں کو پانچ، پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔

سپر ایٹ راونڈ میں ٹیموں کو ایک بار پھر چار، چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جہاں سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور پھر فاتح ٹیمیں 29 جون کو فائنل کھیلیں گی۔

میگا ایونٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا، دونوں ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store