آج کے میچ میں تین بڑے کھلاڑیوں کی انٹری

پاکستان نیوزیلینڈ میچ فائل فوٹو پاکستان نیوزیلینڈ میچ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹی20 میچ لاہور میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں متوقع ہیں۔

تیسرے ٹی20 میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور اعظم خان کی جگہ نوجوان حسیب اللہ خان کو پلئینگ الیون میں موقع ملنے کا امکان ہے جبکہ عماد وسیم اور فخر زمان کی واپسی بھی ہوسکتی ہے۔

فخر زمان کو قومی ٹیم میں رضوان کی جگہ تیسرے یا چوتھے نمبر پر کھلایا جائے گا جبکہ اوپننگ کپتان بابراعظم اور صائم ایوب کریں گے۔

اسی طرح تیسرے میچ میں آرام کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی بھی متوقع ہے جبکہ سیریز میں پہلی بار عماد وسیم اِن ایکشن ہوگے۔

کیویز کیخلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store