پاکستان سپر لیگ 9 کے ترانے کا ٹائٹل سامنے آگیا

 پاکستان سپر لیگ 9 کے ترانے کا ٹائٹل سامنے آگیا فائل فوٹو پاکستان سپر لیگ 9 کے ترانے کا ٹائٹل سامنے آگیا

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ 9 کے ترانے کا ٹائٹل مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی کرکٹ کے متوالے بڑی بے صبری سے پی ایس ایل کا انتظار کر رہے ہیں۔

نوجوان ناصرف پی ایس ایل کے میچز بلکہ اس سے قبل آنے والے اس کے ترانے میں بھی خوب دلچسپی رکھتے ہیں جسے اس بار علی ظفر کی جانب سے گایا جا رہا ہے۔ گلوکار علی ظفر اس ترانے کو تیار کرنے میں مصروف ہیں جبکہ انہوں نے گزشتہ روز عوام کا جوش و ولولہ بڑھانے کے لیے اس ترانے کا نام بھی بتا دیا ہے۔

علی ظفر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ترانے کا ٹیزر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’تو اس بار باری ہے کھیلنے اور بے خوف ہو کر جینے کی اسی لیے میں نے لکھا ہے ’کھُل کے کھیل۔‘‘

انہوں نے کرکٹ شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ رقص کے لیے اپنے جوتوں کو تیار کر لیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 9) کا آغاز رواں ماہ 17 فروری کو ہوگا۔

پی ایس ایل 9 میں پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ پی ایس ایل کا فائنل میچ 18 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

اس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store