پاکستان کے لیے کھیلنا تو اعزاز تھا ہی لیکن پاکستان کو لیڈ کرنا الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، شان مسعود

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود فائل فوٹو پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

کپتان مقرر ہونے کے بعد اپنے بیان میں شان مسعود نے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا تو اعزاز تھا ہی لیکن پاکستان کو لیڈ کرنا الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔

ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہت چیلنجز ہیں، ریڈ بال کرکٹ سب سے مشکل فارمیٹ ہوتا ہے لیکن میں اس ذمہ داری کو قبول کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسا برانڈ آف کرکٹ کھیلیں گے جو فینز کو پسند آئے۔ پاکستانی شائقین ہمیں سپورٹ کریں، بہتر نتائج دیں گے۔

install suchtv android app on google app store