ایم کیوایم کی ڈھائی سالہ مہم کی بنیاد ہےکہ کراچی کےستر لاکھ لوگ لاپتہ کردیئےگئے، مصطفیٰ کمال

ایم کیوایم کی ڈھائی سالہ مہم کی بنیاد ہےکہ کراچی کےستر لاکھ لوگ لاپتہ کردیئےگئے، مصطفیٰ کمال فائل فوٹو ایم کیوایم کی ڈھائی سالہ مہم کی بنیاد ہےکہ کراچی کےستر لاکھ لوگ لاپتہ کردیئےگئے، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی نے بھی مردم شماری کے نتائج کو جعلی قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی کسی صورت جعلی مردم شماری کو قبول نہیں کرے گی، حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے کو فی الفور واپس کیا جائے۔

مصفطیٰ کمال نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنی وزارتوں کے مزے لینے کے لئے ایم کیوایم نےکمزور ترین حکومت کے آگےگھٹنے ٹیک دیئے، متحدہ نے وفاقی کابینہ میں اپنا اعتراضی بیان ڈال کر مردم شماری منظوری کرادی، باہر آکر کہتے ہیں ہم نے اعتراض کردیا اب عوام کےپاس جائیں گے، تم جاؤ عوام کےپاس جاؤ وہ جوتےلےکربیٹھےہیں، ان کو فی الفور حکومت چھوڑ کر اپوزیشن میں چلےجانا چاہیے۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ایم کیوایم کی ڈھائی سالہ مہم کی بنیاد ہےکہ کراچی کےستر لاکھ لوگ لاپتہ کردیئےگئے، آنکھوں میں دھول جھونکنےکےلیےمردم شماری سے متعلق یہ لوگ دو پریس کانفرنس کرچکےہیں، انہوں نے مردم شماری پر ایک ہڑتال نہ کی، عوام کے حقوق کےلیے ایک بار بھی شہربندنہ ہوا۔

نیوز کانفرنس میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی کی رپورٹ میں خالد مقبول کانام ہے، را کےایجنٹ بنانے والےکو آپ نے وفاقی وزیربنادیا، لوکل گورنمنٹ میں اتنی کرپشن کرنے کےباوجود ان کا میئرباہر گھوم رہاہے۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ آج کراچی پاکستان دشمنوں کےحملےکی زد پر ہے، کراچی کی آبادی صحیح نہ گننا ملک دشمنی ہے، یہی نہیں کراچی کی آبادی کو ٹھیک سے نہ گننا سندھیوں سے بھی دشمنی ہے، اس شہر میں ہر زبان بولنے والا لاکھوں کی تعداد میں رہتا ہے، کراچی کی آبادی کو ٹھیک نہ گننا ہر زبان بولنے والےسے زیادتی ہے۔

چیئرمین پی ایس پی نے اپنی نیوز کانفرنس میں کہا کہ کوٹا سسٹم کے اوپ رجعلی دومیسائل بنا کر کراچی کا حق ہتھیا جارہا ہے، یہ سندھی بھائی نہیں کررہا یہ پیپلزپارٹی کررہی ہے، سندھی ہمارے بھائی ان پرہمارا احسا ن ہیں یہ آج کےدور کےانصارہیں، اپنےبچوں کو بتاکر مریں گےکہ سندھی ہمارےبھائی ہیں۔

install suchtv android app on google app store