کراچی میں کپڑوں کے چار گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی میں 4گوداموں میں آگ لگ گئی فائل فوٹو کراچی میں 4گوداموں میں آگ لگ گئی

کراچی کے علاقے لیاری میں چیل چوک کے قریب پرانے کپڑوں کے چار گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پالیا گیا ہے۔

آگ بجھانے میں فائربریگیڈ کی 7گاڑیاں طلب کی گئی تھیں۔ ایم ڈی واٹربورڈ کے مطابق آگ کی شدت کے باعث مزید ٹینکرز روانہ کرنے پڑے اور نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی تھی۔

ابتدائی طور پر ایک گودام میں آگ لگی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے مزید گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ آفیسرعارف منصوری کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا اور بعد میں اس پر قابو پایا گیا۔

آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آتشزدگی کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔ چیل چوک کے علاقے میں زیادہ تر پرانے کپڑے کے گودام ہیں اور علاقے میں بجلی بھی نہیں تھی۔

گودام میں بجلی تھی لیکن کوئی موجود نہیں تھا۔ جس گودام سے آگ پھیلی اس کی چھت بھی گر گئی ہے۔

اس قسم کے گوداموں میں بجلی کی لائنیں موجود نہیں ہوتی کیوں کہ یہاں صرف لنڈے کا کپڑا اسٹور کیا جاتا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان گوداموں میں بجلی کا مناسب نظام نہیں تھا اور کنکشن کسی ہمسائے سے لیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store