کراچی : سیعدآباد ٹریننگ سینٹر کے اطراف سرچ آپریشن چھ مشتبہ افراد کوحراست لیا گیا

کراچی : ادھر اتحادٹاؤن پولیس کی کارروائی 3 موٹرسائیکل چور گرفتار	فائل فوٹو کراچی : ادھر اتحادٹاؤن پولیس کی کارروائی 3 موٹرسائیکل چور گرفتار

کراچی میں پولیس نے سعید آباد ٹریننگ سینٹر کے اطراف سرچ آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور اتحاد ٹاون اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کع گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سعیدآباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے اطراف میں پولیس نے رات گئے سرچ آپریشن کیا،، مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیے گئے سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کےمطابق آپریشن کےنتیجے میں چھ مشتبہ افراد کوحراست میں لے کرتفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا،، ادھراتحادٹاؤن میں پولیس نےکارروائی کرتےہوئےتین ملزمان کوگرفتارکرلیا،، پولیس کےمطابق گرفتارملزمان میں اسٹریٹ کرمنل اورموٹرسائیکل لفٹرشامل ہیں جن کےقبضےسےاسلحہ اورمسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store