یقین دلاتا ہوں کراچی کے مسائل حل ہونگے: وسیم اختر

 وسیم اختر وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں بہت ٹائم ضائع ہوچکا ہے،اب کوئی پروٹول نہیں،ہم لیڈری نہیں کام کرنے آئے ہیں۔کراچی تباہ ہو چکا ہے مل کرکام کریں گے تو مسائل حل ہوں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کامیئر بن کر صرف دفتر میں نہیں بیٹھا رہوں گا ، سو دن کے منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے صفائی مہم میں تعاون کی یقین دہانی نے مجھے مضبوط کیا، معلوم ہے وہ شہر کی بہتری چاہتے ہیں ۔

اتنے عرصے کا بگاڑ درست کرنے میں وقت لگے گا۔

ہم سب متحد ہو کر کراچی کی خدمت کریں گے اور تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

install suchtv android app on google app store