ایم کیو ایم رهنما وسیم اختر کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا

وسیم اختر وسیم اختر

ایم کیو ایم کے نامزد میئر کراچی وسیم اختر کو بغاوت پر اکسانے کے دو مقدما ت میں ملیر پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا  پولیس کے مطابق آج عدالت سے وسیم اختر کا ریمانڈ لیا جائے گا ۔

ایم کیوایم کے نامز د مئیرکراچی وسیم اختر کو پولیس نے اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں حراست میں لے لیا  پولیس کے مطابق وسیم اختر کے خلاف ایم کیو ایم کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر کے چھبیس مقدمات سمیت اٹھائیس مقدمات درج ہیں ۔ وسیم اختر نے اشتعال انگیز تقریر کے تئیس مقدمات میں عدالتوں سے ضمانت حاصل کررکھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹرعاصم کیس: انیس قائم خانی، وسیم اختر، قادر پٹیل گرفتار

وسیم اختر ایم اے جناح روڈ پر احتجاج ریڈ زون میں پولیس اہلکاروں کو دھکے وزیر اعلی ہاؤس کے باہر مٹکے توڑنے اور لاوڈ اسپیکر پر وزیر اعلی کے خلاف سخت زبان استعمال کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں ۔

پولیس انہیں چالان میں مفرور قرار دے چکی ہے ۔ دوسری جانب ایس ایس پی ملیر راو انوار نے عدالتی حکم پر نامزد مئیر وسیم اختر کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔

وسیم اختر کو بغاوت پر اکسانے کے 2 مقدمات میں تحویل میں لیا گیا ۔ راو انوار کے مطابق وسیم اختر سے تفتیش کے لیے آپریشن اور انویسٹی گیشن پر مشتمل افسران کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔

ملزم سے دیگر مزید جرائم کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جائیں گی وسیم اختر کے خلاف ایک مقدمہ ملیر سٹی اور دوسرا سچل تھانے میں درج ہے،، ایم کیو ایم نے نام زد میئر وسیم ختر کو پولیس تحویل میں دیئے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے  ۔

install suchtv android app on google app store