عمران فاروق قتل کیس کے ملزم نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم فائل فوٹو عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم

عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ متحدہ قائد کی طلاق کا معاملہ طے کرانے کیلئے رضا ہارون اور بابر غوری کے ذریعے بائیس کروڑ روپے بھجوائے گئے۔

عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم خالد شمیم نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ رضا ہارون اور بابرغوری نے چائنہ کٹنگ کی رقم سے متحدہ قائد کی طلاق کی سیٹلمنٹ کروائی تھی۔

رضا ہارون اور بابرغوری کے ذریعے 22 کروڑ دبئی منتقل ہوئے تھے۔

ویڈیو بیان میں خالد شمیم نے کہا کہ کراچی کی عوام بتائے وہ بیوقوف ہے یا عقل مند ہے۔

کیا کراچی کی عوام نے طلاق کی رقم کا ٹھیکا لے رکھا ہے۔

install suchtv android app on google app store