پاک سرزمین پارٹی کا وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کا اعلان

مصطفی کمال فائل فوٹو مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی نے کراچی کے مسائل کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا، مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں، پی پی کو ملک توڑنے نہیں دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے شہر قائد دیرینہ مسائل اور شہر کراچی کیساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی کا نوجوان بے روزگاری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اداروں کو آواز لگا رہا ہوں کیوں کہ ریاست کا وفادار ہوں کہ نوجوانوں کو سنبھال لو، نوجوانوں کا مستقبل بچانا ہے۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کا نہیں ریاست کا وفادار ہوں اور پیپلز پارٹی کی حکومت لوگوں کو ریاست سے دور کررہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں اور پیپلز پارٹی کو ملک توڑنے نہیں دیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے چیئرمین پی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ابھی نئی نسل لندن آکسفورڈ سے پڑھ کر آئی ہے، ہم نے سوچا نئی نسل ہے سوچ کو نوجوان کا بدلے گی لیکن یہ تو اپنے بڑوں سے دو ہاتھ آگے نکلے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بڑا جاگیردار اور کرپٹ ہے، سب کچھ اس کی نگرانی میں ہورہا ہے۔

چیئرمین مصطفیٰ کمال نے وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں لندن میں نہیں بیٹھا، آپ کے ساتھ سب سے آگے ہوں گا اور سب سے پہلے گولی میں کھاؤں گا۔

install suchtv android app on google app store