لاہور: ٹبی سٹی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق

گھر کی چھت ہی مکینوں پر موت بن کر آگری ، دیکھتے ہی دیکھتے ہنستا بستا گھر کھنڈر بن گیا۔

لاہور کے علاقے ٹبی سٹی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ باپ اور دوسرا بیٹا زخمی ہو گئے ، دو بہنیں حادثے میں محفوظ رہیں ۔

گھر کی چھت ہی مکینوں پر موت بن کر آگری ، دیکھتے ہی دیکھتے ہنستا بستا گھر کھنڈر بن گیا ، لوگ ملبے تلے زندگی تلاش کرتے رہے ۔

ٹبی سٹی لاہور میں تین منزلہ عمارت کا ایک حصہ اچانک دھڑام سے نیچے آگرا ۔ عمارت میں مختلف خاندان رہائش پذیر تھے ۔

ملبے تلے دب کر اکتالیس سالہ جمیلہ اور تیرہ سالہ معین جاں بحق ہو گئے جبکہ باپ اور دوسرا بیٹا زخمی ہو گئے ، انہیں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، دوسرے کمرے میں دو بہنیں بھی موجود تھیں جو محفوظ رہیں ۔

 پولیس کے مطابق عمارت خستہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔

 

install suchtv android app on google app store