ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ہندوستان میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

احتجاجی مظاہرے فائل فوٹو احتجاجی مظاہرے

ملتان میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ہندوستان میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

خواتین کی بڑی تعداد کی بھارت میں حجاب کے خلاف سازشوں کی مذمت کی۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ تعصبانہ رویے کے خلاف شدید نعرے بازی ہوئی۔ 

شرکا کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان لڑکی مسکان کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بھارت میں مسلسل مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

خواتین مظاہرین نے کشمیری مسلمانوں کے حق میں نعرے بازی بھی کی 

علامہ وسیم معصومی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے مسلمانوں پر مظالم قابل مذمت ہیں۔ 

مظاہرے کے اختتام پر بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔

install suchtv android app on google app store