مانسہرہ کے قریبی علاقوں میں آپریشن، 2 دہشتگرد گرفتار

مانسہرہ فائل فوٹو مانسہرہ

فورسز نے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی، مانسہرہ کے قریبی علاقوں میں آپریشن کر کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے، بیس کلو دھماکا خیز مواد، راکٹ اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی، دہشت گرد کارروائی سے پہلے ہی دھر لئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مانسہرہ کے قریب کریبائی اور چرانگدہ گاؤں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران دو دہشت گرد پکڑے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بیس کلو گرام دھماکا خیز مواد، راکٹ اور دستی بم سمیت جدید اسلحہ برآمد کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store