بنوں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، بم ڈسپوزل یونٹ نے سڑک کنارے نصب بارودی مواد ناکارہ بنا دیا

بارودی مواد فائل فوٹو بارودی مواد

بنوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سڑک کے کنارے نصب پانچ کلو وزنی بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

بنوں میں تھانہ میریان کے علاقے میں سڑک کے کنارے نا معلوم شرپسندوں نے تخریب کاری کی غرض سے بارودی مواد کو نصب کیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا اور علاقہ کو گھیرے میں لے کر بارودی مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

بم ڈسپوزل یونٹ کے ماہرین کے مطابق بارودی مواد دیسی ساختہ ہے اور اس کا وزن 5 کلو گرام بتایا گیا۔

install suchtv android app on google app store