مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری

مقبوضہ کشمیر فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے وحشیانہ مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے، کشمیری رہنماؤں نے کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یسین ملک اور مسرت عالم بٹ کے خلاف کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے وحشیانہ مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مزید کشمیری نوجوانون کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

کشمیری شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارتی فورسز انکو بھی جھوٹے پولیس مقابلے میں شہید کردے گی۔

ادھر بھارتی فورسز نے کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربرہ یسین ملک کو غیرقانونی طور پر حراست میں لےلیا ہے۔

انکی غیر قانونی حوالگی کےلئے کشمیری رہنماؤں نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گرد سے ایسے نفرت کے بیج بو رہی ہے۔

انہوں نے کٹ پتلی حکومت اور وزیر اعلی کو اسکا ذمہ دار قرار دیا ہے، ادھر کشمیری رہنما مستر عالم بٹ کو بھی دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے۔

install suchtv android app on google app store